نواب شاہ: مسافر بسیں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق، 45 سے زائد زخمی


نواب شاہ: سندھ کے ضلع نواب شاہ میں 2 مسافر بسوں میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق اور 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر دوڑ تھانے کی حدود میں مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

خوفناک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی ایک مسافر کوچ کراچی سے رحیم یار خان اور دوسری خیبر پختونخوا سے کراچی جا رہی تھی

Scroll to Top