ایک ہفتے میں سونا 7 ہزار روپے سستا آج قیمت کتنی کم ہوئی؟ جانیے


پاکستان میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں سات ہزار روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ رواں کاروباری ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت 7200 روپے کم ہوئی ہے۔

Scroll to Top