سب کا سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گینگ آف فائیو کی سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں اور میں گینگ آف فائیو کا شکار رہی ہوں۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ہم نیوز کے پروگرام “ہم دیکھیں گے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی کی خواہشات پر نہیں ہونی اور جب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہو گا تو اس وقت ہماری پارٹی اس پر فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ایک علیحدہ شناخت اور منشور لے کر عوام کے دروازے پر دستک دے گی اور ہم نے اس نظام کو بدلنے کی کوشش کی لیکن بدلنے میں کامیاب نہیں ہوئے لیکن ہم نے سسٹم کو بدلنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں گینگ آف فائیو کی شکار رہی ہوں اور گینگ آف فائیو کا حصہ بننا ہمارے لیے مشکل تھا، گینگ آف فائیو کاحصہ بننے کے لیے سارے عمل میں ان کے ساتھ حصہ داری کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گینگ آف فائیو کا ٹارگٹ اور ایجنڈا اپنی ذات کے ساتھ جڑا ہوا تھا جبکہ ہائی جیکر ٹولہ اور یرغمالی گینگ کے حوالے سے میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو واٹس ایپ کیا تو چیئرمین پی ٹی آئی نے وہی واٹس ایپ عثمان بزدار کو بھیجا۔ ان سب کا سرغنہ بشریٰ بی بی تھیں۔

Scroll to Top