لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، اٹک ،کھاریاں ، نارووال ،پھالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رائیونڈ اور مانانوالہ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی

Scroll to Top