ڈاکٹر نے خاتون کے پتے کے آپریشن کی بجائے ٹانگ کا آپریشن کر دیا

فیصل آباد میں ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط آپریشن کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، غفلت برتنے پر ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایک خاتون کے پتے کا آپریشن تھا اور دوسری کی ٹانگ کا، ڈاکٹر نے پتے کا آپریشن کرنے کی بجائے ٹانگ کا کر دیا۔

ورثاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کو بتایا کہ پتے کا آپریشن ہے اس کے باوجود ٹانگ کا آپریشن کر دیاگیا۔

ایم ایس اسپتال ڈاکٹر شہباز بیگ کا کہنا ہے کہ آپریشن میں غفلت برتنے والے ڈاکٹر کو معطل کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین مریضوں کی حالت ٹھیک ہے۔

ڈاکٹر شہباز بیگ کا کہنا تھا کہ آپریشن غلط کیسے ہوا اس پر انکوائری ہو رہی ہے، خواتین مریضوں کے مبینہ طور پر غلط آپریشن کیے گئے۔

Scroll to Top