موسم میں بڑی تبدیلی، بارش برسانے والے مزید 3 سسٹم آ رہے ہیں

جون میں پنجاب میں بارش برسانے والے مزید تین سسٹم آ رہے ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی مغربی ہواؤں کاسلسلہ گرمیوں میں منتقل ہو رہا ہے اوران کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جون میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور گرمی میں اضافے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت بارش کی وجہ سے نیچے آ جائے گا۔

آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے، ان کا کہنا تھا کہ مئی میں 127 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور 63 سالوں میں دوسری مرتبہ مئی میں اتنی بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

Scroll to Top