بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’بائے پر جوائے‘ کا امکان

موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان (بائے پر جوائے) بننے کا امکان ہے۔

اس طوفان سے سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمران اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کارکا کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، 10 یا 11 جون کو یہ ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سائیکلون کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیکلون کا نام بنگلا دیش کے تجویز کردہ الفاظ پر ’بائے پر جوائے‘ رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ’بائے پر جوائے‘ کا مطلب تباہی کے ہیں۔

Scroll to Top