عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون کو منائی جائے گی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج ذوالقعدہ کی 12 تاریخ ہے ، اگر یہ اسلامی مہینہ 29 کا ہوتا ہے تو یکم ذوالحجہ 20 جون بروز منگل ہوگی اور اس طرح عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات  منائی جائیگی۔

اگر ذوالقعدہ کا  مہینہ 30 کا ہوتا ہے تو یکم ذوالحجہ 21 جون بروز بدھ ہوگی اور اس طرح عیدالاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ  منائی جائیگی۔

حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کریگی۔

Scroll to Top