آٹے کی قیمت میں 20 روپے کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور میں چکی آٹا کی فی کلو قیمت میں 20روپے تک کمی کر دی گئی۔

چکی آٹے کی فی کلو قیمت 150 روپے مقررکی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 4300 روپے مقررکی گئی ہے، چکی اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت کم ہوگی تو آٹے کا ریٹ بھی کم ہوگا

Scroll to Top