اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 16 روپے کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انٹربینک میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کے بعد۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ اس سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر تاریخ کی بلند ترین سطح پر فروخت ہورہا تھا

دوسری طرف انٹربینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر 285 روپے 30 پیسے تک آپہنچا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا

Scroll to Top