واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے آڈیو اسٹیٹس کا نیا فیچر لانچ کردیا

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک اور نیا فیچر متعارف کرادیا گیا، اب صارفین آڈیو میسج کے ساتھ ساتھ آڈیو واٹس ایپ پر آڈیو اسٹیٹس بھی لگا سکیں گے۔

میٹا کی طرف سے واٹس ایپ کا ایک نیا فیچر لانچ کیا گیا جس کے ذریعے اب صارفین کو آڈیو اسٹیٹس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ آڈیو اسٹیٹس پر صرف 30 سیکنڈ کے پیغامات کو ریکارڈ کرکے شیئر کیا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ان لوگوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا جو ویڈیو یا گرافکس استعمال کرنا پسند نہیں کرتے۔ واٹس کے اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین کو اسٹیٹس اسکرین پر جاکر مائیکروفون آئیکن دبانا ہوگا جس کے بعد وہ اپنا وائس نوٹ ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کے اس فیچر کا پہلا تجربہ گزشتہ ماہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ٹیسٹرز کے ساتھ کیا گیا تھا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ میٹا کی جانب سے اس سے قبل واٹس ایپ میں میسج ایڈٹ کرنے کا بھی فیچر لانچ کیا گیا تھا جسے صارفین نے خوب پسند کیا تھا۔

Scroll to Top