طالبان کی ایران کو دھمکی

طالبان نے ایران کو سرحدی جھڑپوں کے بعد سخت الفاظ میں دھمکی دے دی ہے۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق طالبان تحریک کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ اگر امارت اسلامیہ کے شیوخ مجاہدین کو اجازت دیں تو 24 گھنٹوں کے اندر اندر ایران پر قبضہ کر لیں گے۔ ایران ہماری طاقت کا امتحان نہ لے۔

طالبان کمانڈر کا یہ دھمکی آمیز بیان سرحدی جھڑپوں کے پس منظر میں سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک اور دو شہری زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپیں دریائے ہلمند کے پانی کے انتظام پر اختلاف کی وجہ سے ہوئی تھیں۔ کابل میں دونوں اطراف نے ہفتہ کے روز کابل میں تناؤ کم کرنے کے لیے دریا کے پانی کے انتظام پر مشاورت کی ہے

Scroll to Top