اسلام آباد اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شدید زلزلے کے جھٹکوں نے اسلام آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جہلم، سوات، راولپنڈی، شانگلہ، دیامر، پنڈدادنخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بالاکوٹ، باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا اور مظفرآباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 220 کلو میٹر جبکہ شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔  زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا ساحلی علاقہ تھا

Scroll to Top