مراد سعید کی جان کی ذمہ داری اب عمران خان پر ہے. فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی جان کی ذمہ داری اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مراد سعید سے متعلق عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے مراد سعید کی جان اور مال کی ذمہ داری عمران خان کی ہے

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مراد سعید عمران خان کے قریب تھے اور بہت ساری چیزوں کا حصہ ہیں۔ صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بھی مراد سعید کا بڑا اہم کردار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مراد سعید کے پاس ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چونکہ عمران خان کی سیاست میں اب مراد سعید کافی اہم شخصیت ہیں تو اب انکی زندگی کی ذمہ داری عمران خان کے اوپر ہی ہے۔

Scroll to Top