ساٹھ سالہ بھارتی اداکار کی دوسری شادی

نئی دہلی: بھارتی کے نامور اداکار اشیش ودیارتھی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکاری اشیش ودیارتھی نے رپالی بروہا سے دوسری شادی کی۔ شادی کی تقریب کولکتہ میں منعقد ہوئی جس میں خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اداکار ساتھیوں کے لیے ایک بڑی دعوت کا اہتمام بعد میں کیا جائے گا۔

60 سال کی عمر میں دوسری شادی کرنے پر اداکار اشیش ودیارتھی نے کہا کہ عمر کے اس مرحلے میں روپالی کے ساتھ ان کی شادی انوکھا اور عجیب طرح کا احساس ہے۔

Scroll to Top