پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرات لاحق ہیں، یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال گہری تشویش کا باعث ہے ، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشددکے واقعات میں اضافے اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی خبریں پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا شہریوں پر مقدمہ چلانے کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال کرنے کا ارادہ تشویش ناک ہے ، یہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وولکر ترک نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کو مکمل لا قانونیت میں دھکیل دیا گیا ہے ۔ محفوظ اور خوش حال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق، جمہوری عمل، قانون کی حکم رانی کےاحترام کے ساتھ ہموار ہوگا۔

Scroll to Top