پی ٹی آئی حقیقی ۔۔۔ نئی پارٹی کے قیام کا اعلان

ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔

راؤ یاسر کا کہنا تھا کہ بہت جلد پی ٹی آئی حقیقی رجسٹرڈ کراؤں گا،ان کا کہنا تھاکہ عمران خا ن نے نیاپاکستان کا خواب دکھایاتھا۔

راؤ یاسر نے کہا کہ نشان الاٹ کراکے انتخابی مہم کا اعلان کروں گا،پارلیمنٹ میں نوجوان قیادت جائے گی اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرے گی۔

Scroll to Top