بابر اعظم کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم سرخ رنگ کی اسپورٹس بائیک چلا رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ بائیک کی سواری سے کس شہر میں لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن صارفین کا خیال ہے کہ سڑک لاہور کی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے تیز ترین باؤلر کا اعزاز رکھنے والے شعیب اختر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی بھی ہیوی بائیکس چلانا بہت پسند کرتے ہیں۔

Scroll to Top