کرسٹیانو رونالڈو سجدہ ریز

پرتگال سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی کلب ٹیم النصر کے میچ کے دوران گول مارنے کے بعد سجدہ ریز ہوگئے۔

گزشتہ روز سعودی پرو لیگ میں الشباب کلب کے خلاف شاندار فاتح گول کرکے رونالڈو نے اپنی ٹیم النصر کو 2-3 سے فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی النصر کلب کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے۔ گول کرنے کے بعد رونالڈو کو ان کے ساتھیوں نے گھیر لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اس موقع پر گھٹنوں کے بل بیٹھ کر سجدے کے انداز میں اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی پھر واپس اٹھ کر اپنے روایتی انداز میں گول کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کی سجدہ کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی جس پر فٹبال شائقین کی جانب سے رونالڈو کے سجدہ کرنے کے فعل کو خوب سراہا بھی گیا۔

خیال رہے کہ کرسٹیانیو رونالڈو ایک کیتھولک عیسائی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ النصر فٹبال کلب میں شمولیت کے بعد سے وہ مسلم ملک سعودیہ عرب کی ثقافت سمیت مذہبِ اسلام میں بھی کافی دلچسپی لیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حال ہی میں عید الفطر پر رونالڈو کی جانب سے اپنے چاہنے والوں کو ‘عید مبارک’ کہنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس سے قبل رونالڈو کا ‘رمضان مبارک’ کا پیغام بھی شائقین کی طرف سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

Scroll to Top