شیریں مزاری اورفیاض الحسن چوہان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ملک کے  24 کروڑ عوام دکھی ہیں، اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں میسج میں عمران خان کو ایک بات سمجھائی کہ ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی چھوڑ دیں، ہم موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک چلائیں، ریاست اور اداروں سے ٹکرانا سیاستدانوں کا کام نہیں ہوتا، میرے علاوہ عمران خان کو کسی نے نہیں بتایا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے اعلان کیا کہ اب میرے بچے، والدہ اور میری صحت ترجیح ہے، آج سے میں پی ٹی آئی یا کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، گزشتہ 10، 12 دنوں کے درمیان میری صحت خراب ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے، میں بھی 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔

Scroll to Top