پینٹاگون پر دھماکے کی تصویر نے امریکی اسٹاک ایکسچینج کوہلا کر رکھ دیا

واشنگٹن: امریکی پینٹاگون میں دھماکے کی جعلی تصویر نے محض چند گھنٹوں میں امریکی اسٹاک ایکسچینج کو ہلا کر رکھ دیا، امریکی حکام اور سرمایہ کاروں نے تصویر جعلی ہونے پر  اپنا سر پکڑ لیا۔


مؤقر نشریاتی ادارے ایجنسی فرانس کے مطابق تصویر اس بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی کہ امریکی محکمہ دفاع کو اس حوالے سے باقاعدہ تردیدی بیان بھی جاری کرنا پڑ گیا۔

نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تصویر جسے متعدد مبصرین نے مصنوعی ذہانت کی تخلیق کا نتیجہ قرار دیا ہے، نے ایک مرتبہ پھر ان مسائل پر روشنی ڈالی دی ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے معاشرے کو لاحق کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو  بہت سے اکاؤنٹس نے بھی رپورٹ کیا جس پر مجبور ہو کر پینٹاگون کو باضابطہ طور پر تردیدی بیان جاری کرنا پڑا کہ ہمارے ارد گرد کسی قسم کا کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔

Scroll to Top