آرمی چیف نے 25 مئی کو ”یوم تکریم شہداپاکستان “منانےکا اعلان کردیا۔

شھدا کی فرض شناسی اور عظیم ‍قربانیوں کی یاد میں یہ دن منایا جاۓ گا‎

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیم اعزازات ہوئی ،آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کوفوجی اعزازات سے نوازا۔

51افسران کو ستارہ امتیاز(ملٹری)اور22افسران و جوانوں کوتمغہ بسالت سے نوازا گیا،2جوانوں کو اقوامِ متحدہ کے خصوصی میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا،

تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہداء کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیرنے کہا کہ بلاشبہ شہدا کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کے طفیل ہم آزاد فضا میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Scroll to Top