تیری بن کے “مرتسم” نےمہوش حیات کے ساتھ فلم سائن کر لی

پاکستانی معروف اداکار و ماڈل وہاج علی جَلد ہی بڑی سکرین پر اداکارہ و گلوکارہ مہوش حیات کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل “تیرے بن” میں مرکزی کردار ’مرتسم‘ ادا کر کے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار وہاج علی سلوراسکرین پر ڈیبیوکے لیے تیار ہیں۔اداکار جَلد ہی آنے والی پاکستانی نئی فلم “تیری میری کہانیاں” میں مہوش حیات کے ساتھ نظر آئیں گے، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، آمنہ الیاس، شہریار منور، رمشا خان، حرا مانی، سلمان ثاقب خان (مانی) سمیت اور بھی بہت سارے نامور ستارے  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے درمیان تعاون کا ایک شاہکار ہوگی۔فلم “تیری میری کہانیاں”  کی ہدایتکاری نبیل قریشی، ندیم بیگ، اور مرینہ خان دیں گی۔

یاد رہے کہ مرینہ خان بھی سلور سکرین پر ڈائریکشن کا آغاز کر رہی ہیں، فلم “تیری میری کہانیاں” مرینہ خان کے لیے بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم ہوگی۔یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، فلم ’تیری میری کہانیاں‘ آئندہ ماہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

Scroll to Top