عمران خان نےآڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

انہوں نے وکیل بابر اعوان کے توسط سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہوسکتی اورنہ ہی کسی جج کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔

Scroll to Top