فوج کے بارے میں مزاحیہ لطیفہ سنانے پر کامیڈین کو 14.7 ملین جرمانہ

فوج کے بارے میں ایک چینی کامیڈین کے مذاق نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا جس کے بعد فوج کا مذاق اڑانے والے مزاحیہ ادا کار کو تقریباً 14.7 ملین یوآن (تقریباً 60 کروڑ روپے) جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے کامیڈین سے تفتیش کی ہے اور اس کے کئی کامیڈی شوز منسوخ کر دیے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ہنگامہ گذشتہ ہفتے کو بیجنگ میں چینی اداکار لی ہاوشی کی طرف سے کیے گئے ایک لطیفے کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے فوج کے نمائندے کے بارے میں تفریح طبع کے لیے مزاح میں بات کی تھی مگر یہ ان کا اب تک کا سب سے بڑا سکینڈل بن گیا۔

چین میں COVID-19 کی وبا کے دوران کامیڈی شوز مقبول ہوئے، کیونکہ لوگوں نے انہیں دیکھنے میں زیادہ وقت گھر کے اندر گذارا۔کامیڈین لی کو اس وقت شہرت ملی جب کسی نے 13 مئی کو ایک شو میں کیے گئے ایک لطیفے کی تفصیل پوسٹ کی، جسے چینی فوج کی توہین کے طور پر دیکھا گیا۔

Scroll to Top