امریکا کے ڈیفالٹ ھو نے کا خدشہ

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے 83 لاکھ ملازمتوں کےختم ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق وائٹ ہاؤس کاؤنسل آف اکنامک ایڈوائزرز کی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکا پر ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں گہرے طویل المعیاداثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

وزیرِ خزانہ جینٹ ییلن نے پیر کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کے ارکان کو ارسال کیے گئے خط میں خبردار کیا تھا کہ اگر کانگریس نے قرضوں کی بالائی حد کو معطل یا اس میں اضافہ نہ کرنے کا فوری فیصلہ نہ کیا تو یکم جنون تک ملک کے ڈیفالٹ کی حد تک پہنچنے کا خدشہ موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل مدت کے ڈیفالٹ کی صورت میں معیشت لگ بھگ 6.1 فی صد سکڑ سکتی ہے۔

Scroll to Top