شاہ رخ خان کی جگہ بالی وڈ کا نیا ‘ڈان’ کون بنے گا؟

بالی وڈ کو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد  ایک نیا ڈان ملنے جا رہا ہے۔

ان دنوں بالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور سیریز’ڈان’ کے تیسرے پارٹ یعنی ڈان 3 کی تیاریوں کے حوالے سے خبریں گردش میں ہیں، کچھ دن پہلے پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کے تیسرے پارٹ کے اسکرپٹ مکمل ہونے کی تصدیق کی تھی

 ڈان 3 کی تیاریوں کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد شاہ رخ خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو ایک بار پھر ڈان بنتا دیکھیں گے لیکن  بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ  ڈان 3 میں شاہ رخ خان کے بجائے ایک نئے اداکار کو ‘ڈان’ کے کردار کے لیے فلم میں کاسٹ کیا جارہا ہے۔

پنک وِلاکی رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان فرنچائز کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ مزید اس سیریز کی فلموں میں بحیثیت ‘ڈان’ نظر نہیں آئیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان اب کمرشل فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ڈان آج کے سنیما میں فٹ نہیں ہوتی۔

تاہم شاہ رخ خان کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈان 3 کے لیے بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ کا نام سامنے آرہا ہے۔

Scroll to Top