پاکستانی قومی ٹیم کے کوچ کو ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ سیگفریڈ ایکمین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے سیگفریڈ ایکمین نےکہا ہےکہ مجھے ایک سال سے تنخواہ نہیں ملی، اب میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیگفریڈ ایکمین کا کہنا ہےکہ میرے ساتھ بہت وعدے کیے گئے لیکن پورے نہیں کیےگئے، اب مجھے آگے بڑھنا تھا اس لیے یہ فیصلہ کیا۔

Scroll to Top