پھلوں کا بادشاہ آم… اب سردیوں میں بھی

آم کھانے کیلئے اب گرمیوں کا اتنظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ سردی کے موسم میں بھی آم پک کر تیار ہوں گے۔

سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ میرپورخاص کے ماہرین کے مطابق اب ٹھنڈے موسم میں بھی آم پکا کر تیار کیے جاسکتے ہیں۔ سندھ ہارٹی کلچر انسٹیٹیوٹ سال میں 2 مرتبہ آم کی پیداوار کا کامیاب تجربہ بھی کرچکی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سندھ ہارٹی کلچر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے ایک ہی درخت پر 2 اقسام کے آم اگانے کا بھی کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے۔

Scroll to Top