ون ڈے پلیئرز رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستانی بیٹر فخر زمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبرموجود ہیں۔

پلیئرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ریسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر دو درجے ترقی کے بعد 7 ویں، آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 4 درجے ترقی کے بعد 19 ویں اور بنگلادیش کے تمیم اقبال ایک درجے ترقی کے بعد 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

جاری رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرارہے، پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Scroll to Top