نیوٹرل وینیو پر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز سے متعلق پی سی بی کا بیان

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلیند اور ساؤتھ افریکا میں ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا پاک بھارت سیریز کیلئے پہلا آپشن انگلینڈ جبکہ دوسرا آپشن آسٹریلیا ہو گا، آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو یہ بہت اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے دبئی ہم کو سستا پڑے گا جبکہ آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کیلئے فہرست میں رکھا ہوا ہے۔

چیئرمین پی سی نی مزید کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل پیش کر چکے ہیں، اب ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے بچاؤ کیلئے آئی سی سی کو آگے آنا چاہیے، بھارت کے ساتھ آئی سی سی کو بات چیت کرنی چاہیے اور دو ٹوک مؤقف اپنانا چاہیے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کھیلنے جاؤ یا ہائبرڈ ماڈل کو اپناؤ۔

Scroll to Top