بالی ووڈ فلم پاکستان میں ریلیز ہونے کیلئے تیار

رواں سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پنجابی فلم ‘کیری آن جٹا 3’ اس سال پاکستانی سینیما گھروں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

ملک بھر میں بالی ووڈ کی نئی فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کو سینیما گھروں میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ پنجابی فلم ‘کیری آن جٹا 3’ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

بالی ووڈ کی اس فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کرلیے ہیں۔ طنز و مزاح سے بھرپور اس فلم میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال مرکزی کردار ادا کریں گے

Scroll to Top