پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا

پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس118 جبکہ پاکستان کے 116 ہیں، بھارت 115 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 104 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ انگلینڈ 104 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

واضح رہے کہ رینکنگ میں تبدیلی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

Scroll to Top