مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان سری لنکا سے بھی آگے

ایک رپورٹ کے مطابق غذائی افراط زر کی فہرست میں پاکستان دنیا بھر میں 13 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ڈیفالٹ ہونے والے ملک سری لنکا کا فہرست میں 18 واں نمبر ہے۔

ٹریڈنگ اکنامکس نامی ویب سائٹ کی جانب سے غذائی افراط زر سے متعلق دنیا بھر کے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست کے مطابق لبنان 352 فیصد مہنگائی کے ساتھ دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ 0.4 فیصد کے ساتھ چین غذائی افراط زر کے حوالے سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے۔

مہنگے ترین ممالک کی فہرست میں وینیزویلا 158 فیصد کے ساتھ دوسرے، زمبابوے 108 فیصد کے ساتھ تیسرے جبکہ ایران کا 71.5 فیصد کے ساتھ فہرست میں چوتھا نمبر ہے۔ اسی طرح اسلامی ملک ترکی 53.92 فیصد کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

مہنگائی میں اضافے کے بعد پاکستان 48 فیصد کے ساتھ 13 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کا ہمسایہ ملک بھارت 3.84 فیصد کے ساتھ 152 ویں جبکہ بنگلہ دیش کو 9.09 فیصد کے ساتھ 111 واں نمبر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top